ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / ممبر اسمبلی نریش بالیان کو انکم ٹیکس افسروں نے دو کروڑ روپے کے ساتھ دھر دبوچا 

ممبر اسمبلی نریش بالیان کو انکم ٹیکس افسروں نے دو کروڑ روپے کے ساتھ دھر دبوچا 

Sat, 09 Mar 2019 02:45:28    S.O. News Service

نئی دہلی:08 /مارچ(ایس اونیوز /آئی این ایس انڈیا)عام آدمی پارٹی کے ایم ایل اے نریش بالیان کے پاس سے انکم ٹیکس محکمہ نے دو کروڑ روپے پکڑے ہیں۔ محکمہ انکم ٹیکس بالیان سے پوچھ گچھ کر رہا ہے۔بتایا جاتا ہے کہ انکم ٹیکس محکمہ کے افسر ایک مقام پر چھاپہ مارنے کے لئے پہنچے تھے۔ وہاں بالیان دو کروڑ روپے لے کر پہنچے اور انکم ٹیکس حکام نے ان کو پکڑ لیا۔دہلی کے دوارکا سیکٹر 12 پاکٹ6 فلیٹ نمبر 86 میں نریش بالیان کو پکڑا گیا۔ یہ فلیٹ کسی پراپرٹی ڈیلر کا آفس بتایا جا رہا ہے ۔ موصولہ اطلاع کے مطابق یہ دفتر پردیپ سولنکی نام کے پراپرٹی ڈیلر کا ہے۔ پردیپ سولنکی کی پہلے موت ہو چکی ہے۔ اس کا ایک رشتہ دار ممبر اسمبلی بالیان کے ساتھ ملا ہے۔ چھاپہ میں برآمد کی گئی رقم دو سے تین کروڑ روپے کے درمیان بتائی جا رہی ہے۔انکم ٹیکس محکمہ کے افسران ممبر اسمبلی بالیان اور سولنکی کے رشتہ دار سے پوچھ گچھ جاری ہے۔ انکم ٹیکس کی کل آٹھ افسران کی ٹیم پوچھ گچھ کر رہی ہے۔ 


Share: